(24 نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق مہر آباد ہوائی اڈے پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا،شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سسے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ایران کے دوران ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ کا یہ چار ملکی دورہ ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز، کے حوالے سے، علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل کہاں کہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔۔؟