(24 نیوز)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔
حافظ حمد اللہ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تین اہم ستون ہوتے ہیں، آپ خارجہ پالیسی کو دیکھ لے کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، عمران خان خارجہ پالیسی میں زیرو ہے مگر وہ اپنے آپکو ہیروں کہتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ یو این سکیورٹی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو ووٹ دیا ،یو این کونسل کے ماضی میں دو اجلاس ہوئے ان اجلاسوں میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا ۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ انکی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،چینی آٹا اور دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتےںکر رہی ہیں، ایک ماہ میں تین بار پٹرول مہنگا ہوا، تین سالوں میں 25 روپے پٹرول مہنگا ہوا، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھی مگر کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پچاس لاکھ گھر دینے تھے مگر لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے، میڈیا پر پابندیاں لگائی گئی جو غیر اعلانیہ مارشل لا ہے ،الیکشن کمیشن پر حملہ کیا گیا، جسٹس فائز عیسی کی صورت میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا، کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ تین سالوں میں 5 آئی جی پنجاب میں تبدیل ہوئے، کہاں ہے وہ پولیس ریفارمز ،تین سالوں کے دوران متعدد چیف سیکرٹریز پنجاب میں تبدیل کیے گئے، حکومت نے احتساب کی بات کی مگریہ احتساب نہیں انتقام ہورہا ،حکومت کے اپنے وزرا کے کیسز بند ہورہے ۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ سکینڈل بند ہوگیا ،بشیر میمن کو بلاکر اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے جانے کا بولا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان کو ڈرانے کیلئے نیب کو متحرک کیا گیا، نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی آئی ایم ایف، قانون سازی ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر ہورہی ہے،افغانستان میں بدلتی ہوئی صورت حال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دبانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آٹا چور، چینی چور، دوائی چور سارے موجودہ کابینہ میں موجود ہیں، خود داری کی بات کرتے ہے مشرف کو ڈکٹیٹربولتے ہیں مگر مشرف کی کابینہ کے 17 افراد آج عمران خان کی کابینہ میں موجود ہے، عمران خان کو اگر شرم آتی تو وہ ان سب وزرا اور مشیروں کو فارغ کریں ۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ ہیرو نہیں زیرو ہیں، ہر جگہ زیرو ہے آپ مہنگائی ختم کرنے میں زیرو ، بے روزگاری ختم کرنے میں زیرو، گھر دینے میں زیرو ،ایک کڑوڑ نوکریاں دینے میں زیرو، خارجہ پالیسی میں زیرو، سی پیک کو کامیاب بنانے میں زیرو ۔
انہوں نے کہاکہ داخلہ پالیسی میں موجودہ حکومت زیرو ہے، داسو ڈیم، کوئٹہ اور گوادر میں چائنیز پر حملے ہوئے کہاں ہے آپکا لائن آرڈر، کوئٹہ میں 48 گھنٹوں میں چار دھماکے ہوئے کہا ںہے شیخ رشید؟ ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت سیاسی خانہ بدوشوں اور سیاسی لوٹوں کا ایک مجموعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی تہران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال, ایرانی ہم منصب سے ملاقات