ہیومن رائٹس واچ نے بھی میڈیا اتھارٹی کو صحافیوں کےخلاف قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرنے، صحافیوں اور صحافتی اداروں کو سزا دینے کے لئے نئی اتھارٹی کے قیام کا قانون لانا چاہتی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بل کے مندرجات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو فوری روکا جائے اور آزادی اظہار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے ہیومن رائٹس واچ کو جواب میں کہا کہ حکومت کا پی ایم ڈی اے کو آرڈیننس کے ذریعے لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجوزہ بل میں صحافیوں کو سزائیں دینے کا ذکر نہیں ہے اور اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر رہے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نے پاکستانی سفارت خانے کو جواب دیا کہ آپ قانون کا مسودہ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، آپ کیا چھپا رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں۔گلوکاری میں شہرت حاصل کرنے کےبعد مومنہ مستحسن کا نیا پراجیکٹ سامنے آگیا