سپریم کورٹ: جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں ریلیف دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں ریلیف دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منیب اختر تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق درخواست پر شوگر ملز کیخلاف کاروائی سے روک دیا تھا، وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ریلیف دینے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،وفاقی حکومت کی اپیل میں دیگر شوگر ملز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی،اگلے الیکشن میں جیالے کامیاب ہونگے، بلاول بھٹو