عمران حکومت کے 3سال۔مہنگائی آسمان پر۔عوام زندہ درگور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی، تین سال میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی، عوام زندہ درگور،گردشی قرضے بھی دگنے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول87 روپے76پیسے سے بڑھ کر119روپے اسی پیسے فی لٹرتک پہنچ گیا۔چینی کی قیمت میں پچاس روپے کلواضافہ ہوا۔آ ٹے کابیس کلوکاتھیلا362 روپے مہنگاہوا۔گھی اورآئل کی قیمت ڈبل سے بھی بڑھ گئی۔ دالیں، گوشت اورسبزیوں کی قیمتوں میں بھی ریکارڈاضافہ ہوا۔ 80 لاکھ غریب ترین بجلی صارفین کو حاصل سبسڈی ختم کردی گئی۔ لائف لائن صارفین کے لئے بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ سے بڑھاکر 5 روپے 95 پیسے فی یونٹ کردی گئی۔ یہ اضافہ تقریبا ً3 گنا ہے۔ اس کے علاوہ 2018 میں 9 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی 2021 میں 23 روپے فی یونٹ ہوگئی۔۔
اگست 2018 سے اگست 2021 تک چینی کی قیمت میں اوسطاً 49 روپے 92 پیسے اضافہ ہوا۔ چینی 55 روپے 59 پیسے فی کلو سے بڑھ کر 105 روپے 51 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 300 روپے یعنی دوگنا ہوگئی۔ ان 3 برسوں میں دال ماش کے دام 96، دال مسور 44،دال مونگ 69 اور دال چنا کے 30 روپے فی کلو بڑھے۔بکرے کے گوشت کی قیمت میں 337، گائے 170 جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 37 روپے اضافہ ہوا۔ایل پی جی گھریلو سلنڈر 530 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
3 برسوں میں ڈالر بھی خوب تگڑا ہوا۔ اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اگست 2021 میں لگ بھگ 166 روپے کا ہوچکا ہے۔ گردشی قرضے بھی ایک ہزار 148 ارب روپے سے بڑھ کر 2ہزار 280 ارب روپے یعنی تقریباً دوگنا ہوگئے۔ تحریک انصاف حکومت کےان 3 سالوں میں وزارتِ خزانہ 4 وزرا نے سنبھالی۔ وزارتِ خوراک، اطلاعات اور صنعت میں بھی 4 مختلف چہرے آئے۔ 7 چیئرمین ایف بی آر اور سرمایہ کاری بورڈ کے 4 چیئرمین لائے گئے۔ اور مختلف محکموں میں کتنے سیکرٹریز تبدیل ہوئے، یہ تعداد بھی کثیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کابل ایئر پورٹ کے قریب2 خود کش دھماکے ۔ بچوں سمیت 39افراد جاں بحق ۔ 4امریکی فوجی بھی مارے گئے