زر مبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

Aug 26, 2022 | 00:30:AM
ملک، زرمبادلہ ذخائر، 9 کروڑ ڈالر سے زائد کمی،
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 9 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 اگست تک 13 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 8 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں اور 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 43 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف درخواست جمع