(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا آئی ایم ایف ڈیل سے انکار کرسکتے ہیں، انکار کر دیا تو یہ آئی ایم ایف سے ڈیل لیکر دکھا دیں، ہم کسی سے بھی جھگڑا نہیں چاہتے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو سپیس دینا ہوگی، عمران خان صرف الیکشن کی تاریخ اور فرہم ورک پر بات کریں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے کیسز کو ختم کیا جائے، نواز شریف کو واپس آکر کیسز کو بھگتنا ہوگا، نواز شریف کو تاحیات نااہل سپریم کورٹ نے کیا تھا، نواز شریف کی نااہلی کرنے کےلئے دو تہائی اکثریت چاہیئے، اس کے بغیر ترمیم نہیں کرسکتے۔
فواد چودھری نے کہا کہ تشدد کرنے والوں پر ایکشن سے اب تک ورکز کو مطئن نہیں کرسکے، عوام ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، یہ حکومت نہیں چل سکتی، پنجاب اور خیبر پختونخوا آئی ایم ایف ڈیل سے انکار کرسکتے ہیں، انکار کر دیا تو یہ آئی ایم ایف سے ڈیل لیکر دکھا دیں، اس طرح نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرانے ہونگے، شہباز شریف الیکشن کرانے کی حامی بھریں باقی باتیں بیٹھ کر ہوسکتی ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے بڑی دھاندلی کیا ہوسکتی ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کا فیصلہ کیوں نہیں دیا جا رہا، ہم اسی لئے روس سے سستا تیل لینے جار ہے تھے، روس والے تو مصدق ملک کی شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتے، کیا روس مصدق ملک کے ساتھ معاہدہ کرے گا؟۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں فی یونٹ بجلی ریٹ 18 روپے تھا، مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ انرجی سیکٹر پر سبسڈی نہیں دی جا سکتی، ہم کہہ رہے ہیں کہ بجلی سستی ہوگی تو انڈسٹری چلے گی، عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا گھٹیا کیس کیا گیا، ہائی کورٹ کے پاس تو سو موٹو کی پاور ہی نہیں، ہم کیس کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔