کرونا وائرس: مزید 6 مریض جاں بحق

Aug 26, 2022 | 09:19:AM

(ویب ڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 433 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 75 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.69 فی صد رہی۔

کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث اس وقت ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 241 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 30 ہزار 564 ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں