گرفتاری کا ڈر یا وجہ کوئی اور ؟ اسلام آباد میں صوبوں کی پولیس داخل ہونے پہ پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عمران خان کی رہائش گاہ پر دیگر صوبوں کی پولیس کی تعیناتی پر وزرات داخلہ نے اعتراض اٹھا دیا۔ گلگت اور کے پی پولیس سربراہوں کو اپنے صوبوں کی پولیس ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف معاہدہ خطرے میں، تحریک انصاف کا حکومت کو سرپرائز
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر دیگر صوبوں کی پولیس کی تعیناتی پر وزرات داخلہ نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔ گلگت بلتستان اور کے پی پولیس کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے صوبوں کی پولیس کو واپس بلا لیں۔
وزرات داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی بھی دوسرے صوبے سے پولیس نہیں مانگی۔ کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانونی اور عملی اقدام کرے گی۔
کسی بھی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی صورت میں ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے گا۔ قانونی طور پر معاونت کےلیے طلب کی گئی نفری بھی قانون کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے۔