(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر دس بجے تک کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ شہباز گل کے وکیل حفیظ اللہ یعقوب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے دس بجے تک کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کا ڈر یا وجہ کوئی اور ؟ اسلام آباد میں صوبوں کی پولیس داخل ہونے پہ پابندی
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف مس کنڈکٹ کے الزامات پر انتظامی درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست ہائی کورٹ کے ڈسپیچ برانچ کو موصول ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
درخواست میں شہباز گل کے بھائی یاسین گل کی طرف سے ممبر انسپکشن ٹیم سے مس کنڈکٹ پر کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی حدود سے تجاوز کر کے آرڈر پاس کیا۔