ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کے لیے نوٹس لے لیا، 24 گھنٹوں میں صارفین کے بلوں میں ریلیف کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
بجلی صارفین کی شکایات پر وزیراعظم شہبازشریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کمیٹی کو حکم دیا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کے بلوں میں ریلیف کو 24 گھنٹوں کے اندر شامل کیا جائے اورصارفین کے بلوں کو فوری کم کیا جائے، بلوں کی تصحیح کے لیے اسٹاف 24 گھنٹے کام کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم، رانا ثنا، فضل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کیس: بڑا فیصلہ آگیا
پاور ڈویژن کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چند روز قبل ریلیف پیکج کا علان کیا تھا جس کے تحت 106ارب روپے کا یہ ریلیف مارچ، اپریل، مئی اور جون کے بلوں پر دیا جائے گا۔