عمران خان کس کیس میں نااہل ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گرفتاری اور نااہلی ؟ سابق وزیر اعظم عمران خان پر یکم ستمبر تک خطرہ ٹل گیا،کپتان کا اگلا قدم یا بیانیہ کیا ہوگا؟ نواز شریف اور عمران خان کیا ایک میز پر بیٹھنے کو تیار ہوجائیں گے؟
24 نیوز پر ایک نئے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ،اس پروگرام میں سینئر صحافی سلیم بخاری اپنے تجزیے اور تبصرے پیش کریں گے، پروگرام’’سلیم بخاری شو ‘‘ کی میزبان عائشہ سہیل ہوں گی ۔میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا ہے کہ ملک سیاسی منظر نامہ ایسا ہے کہ روز ایک نیا تماشہ ہوتا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان مختلف مقدمات میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ،فی الحال تو ان کو عدالت سے ریلیف مل گیا ۔
آگے کیا ہونے والا ہے؟ عمران خان کو ماضی کی طرح تمام عدالتیں ریلیف دے رہی ہیں ،پرانے تمام مقدمات ختم ہوگئے ہیں ۔اس وقت عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ ،توہین عدالت کیس سمیت پانچ مقدمات موجود ہیں،ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے تھے اب عدلیہ کے لاڈلے بن گئے ہیں ۔
ضرور پڑھیں :سرداروں کی بے حسی، حکومتی نااہلی سے غریب ڈوب گئے
مقتدر حلقے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے اب تک نالاں ہیں ،اس کی وجہ سابق وزیر اعظم کا رویہ ہے،ایک پیج منترا تین سال تک خوب چلا پھر مخاصمت ہوئی اور ان کو جانا پڑے گا ،عمران خان کا رویہ ،غرور ان کو پھنساتا جائے گا اور ان کیلئے فرار ممکن نہیں رہے گا ،زیادہ دیر تک یہ عدلیہ کے لاڈلے بھی نہیں رہیں گے۔قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کا قانون پاس کیا جائے گا ،کسی ایک کیس میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے پھر قومی اسمبلی میں پاس ہونے والے قانون سے پہلے نواز شریف اور پھر عمران خان کو فائدہ ملے گا ۔
میرے خیال میں عمران خان کو حکومت سے بات کرنی پڑے گی ،ابھی تک عمران خان کیلئے ون ون پوزیشن ہے،یہ پوزیشن مسلسل نہیں رہ سکتی ۔عمران خان اپنی مقبولیت برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔