(24 نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف آج ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے انتظامیہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔ جہاں سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے وزیرِاعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔ وزیرِاعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات بھی کریں گے۔
بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ اور چیف انجنئیر سکھر بیراج کی جانب سے وزیرِاعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان