(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہوگیا اور 219.41 روپے سے بڑھ کر 220.66 روپے پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 35 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8.70 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ماہرین کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگی اور ذخائر کم ہونے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: زر مبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی