مزاحمت یا مفاہمت، عمران خان کیلئے بچاؤ کا راستہ کیا ہے؟

Aug 26, 2022 | 12:47:PM

Read more!

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی عوامی طاقت سے طاقتور خوفزدہ یا خود عمران خان ؟  مفاہمت نہیں تو مزاحمت ،کیسی لچک ؟  عمران خان  کا غلطی پر معافی مانگنے کے بجائے ٹھوس دلائل ،نتیجہ کیا نکلے گا؟ پی ٹی آئی چیئرمین کو کیا کرنا چاہئے؟

پروگرام ’’10 تک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ عدالت میں عمران خان کی تقریر سنی جائے گی ،تقریر میں تو انہوں نے بڑی واضح دھمکی دی ہے،اب ترمیم شدہ بیان میں انہوں نے دھمکی واپس لے لی ہے تو اچھی بات ہے۔

ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمت عملی تو یہی ہے کہ بظاہر مزاحمت ہو لیکن اندر سے مفاہمت ہو ،کامیاب سیاستدان ایسے ہی کرتے ہیں،عمران خان نے مزاحمت دکھا لی اب ان کو مفاہمت دکھانے کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کس کیس میں نااہل ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سیاستدان مقبول رہے فوج سے مزاحمت کی بھی کی مذاکرات بھی کیے،ذوالفقار بھٹو ہو،بے نظیر ہو یا نواز شریف سبھی نے مزاحمت بھی کی اور مفاہمت بھی کی ،عمران خان مزید مزاحمت کریں گے تو پارٹی ٹوٹ سکتی ہے،سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے،خود بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے عدالت میں پیشی کے بعد  عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے تکینکی بنیادوں پر ناک آئوٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جو اس کے پیچھے ہیں اور جو کرنے والے ہیں سبھی کو ناکامی ہوگی ۔

مزیدخبریں