امریکا نائجیریا کو 23 ملین ڈالر کیو ں دے گا ؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) امریکا نائجیریا کے آنجہانی فوجی حکمران کی جانب سے لوٹی گئی 23 ملین ڈالر کی رقم واپس کرے گا۔
نائیجیریا نے حالیہ برسوں میں چوری شدہ نقدی واپس کرنے کے لیے کئی معاہدے کیے ہیں , سابق فوجی حکمران اباچا نے 1993 سے لے کر 1998 میں اپنی موت تک افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک اور تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ پر حکومت کی، اس دوران ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اندازہ لگایا کہ اس نے 5 بلین ڈالر تک کا عوامی پیسہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آباچا کی جانب سے لوٹی گئی 23ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا۔ رقم کی واپسی کے لئے نائجیریا اور امریکا کے درمیان متعدد معاہدے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 5 بلین ڈالر کی رقم جو عوام نے مختلف سرکاری ٹیکسز اورمنصوبوں کی مد میں ادا کی اپنے ذاتی استعمال میں لی۔ سانی آباچا پر عوامی رقم کے غلط استعما ل پرکبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔
نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق حکمران کی لوٹی گئی رقم واپس ملنے پر ملک میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔