شہباز شریف سے اختلافات؟ نواز شریف کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اپنے اور شہباز شریف کے مابین کسی بھی طرح کے اختلاف کی تردید کر دی ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں ، مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور شہباز شریف پاکستان کو اپنی سر براہی میں ترقی کی راہ پر لے کر آئے گیں ، عمران خان نےملک کے ساتھ جھوٹ بول کر نا انصافی کی ہے ، اور پی ٹی ائی کا دور تاریخ کا سب سے بد ترین دور تھا ۔ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ شہباز شریف ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ گندگی سے نکالیں گے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں، عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ رہی ہیں۔ نوا زشریف کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ اپنے اقتدار کیلئے شہباز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں ، ستمبر کا مہینہ ستمگر ہوگا ۔ جلد ن اور ش آمنے سامنے ہونگے ۔
The negative comments attributed to me about PM Shahbaz Sharif are misleading and incorrect. I remain hopeful that the sincere and tireless efforts by SS under the most challenging circumstances will bear fruit and he will steer the country out of the mess created by Imran Khan.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 25, 2022