عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس: ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

Aug 26, 2022 | 15:13:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری جاری کر دیا۔ رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری جاری کر دیا۔ رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے اختلافات؟ نواز شریف کا بڑا بیان آگیا

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، عمران خان نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، عمران خان نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

عدالت نے شوکاز نوٹس میں کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کر کریمنل اور جوڈیشل توہین کی، 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی جائے۔