وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کوبڑی خوشخبری سنا دی

Aug 26, 2022 | 15:18:PM

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دوسو سے تین سو یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ توانائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کا 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے کا ارادہ ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ قطر نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری  بھی دی ہے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوجائے گی۔وزیر خزانہ نکا کہنا تھا کہ سوموار کے روز آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہو رہا ہے، چار ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے اختلافات؟ نواز شریف کا بڑا بیان آگیا

وزیر خزانہ مفتا ح اسماعیل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ  یہ بات درست ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ مجھ سے ناخوش ہیں، ظاہر ہے مہنگائی سے کون خوش ہوسکتا ہے، عابد شیر علی سے پوچھتا ہوں کوئی ایسا فیصلہ بتادیں جو وزیراعظم کی مرضی کے بغیر ہوا ہو، مفتاع اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہے۔

دو سو یونٹ والوں کو بجلی پر سبسڈی دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے پوچھتا ہے کہ سبسڈی کس کو دے رہے ہیں؟ دو سو یونٹ والوں کو سبسڈی دینے کا جواز بنتا ہے، دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے سبسڈی پر 13 ارب روپے لاگت آئے گی تاہم دو سو سے تین سو یونٹ والوں کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا وزیر اعظم نے ان صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وا ضح رہے  نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہو رہی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

مزیدخبریں