سیلاب متاثرین سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی امور اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک میں موجو دہ سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچائی ہوئی ہے ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ملاقات میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نےہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے5ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر آگئی
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔