فارن فنڈنگ کیس :صدر عارف علوی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان
فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بینکوں سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیاجن میں یہ بات سامنے ائی کہ جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہوئے۔تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جعلی اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا، ان اکاؤنٹس سے ملکی وغیر ملکی رقوم منتقل کی جاتی رہی۔
مزید تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی مدد مانگ لی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مختلف بینکوں سے سینکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کے لیے ان کمپنیوں کو بھی مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔