شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ و سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ شہباز حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔ IMFکے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔انکا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق،ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔