قطر پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ، وزیرخزانہ

Aug 26, 2022 | 18:11:PM
وزیرخزانہ ، بڑا اعلان
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کے بعد قطر نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قطر پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ ایل این جی سمیت سولرپروجیکٹس اور لانگ ٹرم لیز پر ایئرپورٹس لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے عابد شیر علی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف بجلی بلوں سے متعلق بہت پریشان تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے معاملات دیکھنے کے لیے آج ایک اور کمیٹی تشکیل دی ہے ان کا کہنا تھا کہ چھپن فیصد صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔ دو سو سے کم یونٹ والے صارفین کو اب بجلی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں، ملک میں مہنگائی ہوگی تو کون خوش ہوگا؟ 
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کردی