عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، ملکی سطح پر استحکام رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی جبکہ ملکی سطح پر قیمتوں میں استحکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، ایک تولہ سونا 1 لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرارہے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 26 ہزار 115 روپے پر برقرار رہا۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں کمی کا اثر نہیں ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی سے 1745 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے، عمران اسماعیل کا دعویٰ