پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں، آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاﺅنٹ نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکاﺅنٹس جعلی ہیں ، پاک آرمی سے منسوب ان اکاﺅنٹس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں،عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، حنیف عباسی کی تنقید