وفاقی کابینہ کے بعد ارکان پارلیمنٹ کا بھی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل پرارکان پارلیمنٹ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیلاب متاثرین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا، ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں شدید طغیانی،کالام کا مشہور ہوٹل زمین بوس