کے حکومت کا وفاق کو خط ، بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت سیلاب کے دوران بھی سیاست سے باز نہ آئی،وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبر پختونخوا میں خط میں فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے وسائل نہ ہونے کی دہائی دی اور ساتھ ہی مالی مسائل حل نہ کرنے پر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرنے کی دھمکی دے دی،خط میں کہاگیاہے کہ پورے صوبے میں فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کےلئے مالی وسائل درکار ہیں۔آئی ایم ایف کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا ادراک ہونا چاہیے۔
خط میں کہا گیا کہ پختونخوا حکومت اس شرط پر آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کئے تھے کہ وفاق ان کے مالی مسائل حل کرے گا،معاہدے پر دستخط کئے ہوئے 50 دن سے زیادہ ہوئے ابھی تک صوبے کے مالی مسائل کے حل سے متعلق ایک میٹنگ بھی وفاق منعقد نہ کراسکا،موجودہ حالات میں صرف قبائلی اضلاع کیلئے نہیں بلکہ پورے پختونخوا میں فلڈ ریلیف فنڈ کے قیام کیلئے مالی وسائل درکار ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت آئی ایم ایف معاہدے کا حصہ مشروط طور پر بنی تھی، وفاقی حکومت نے این ایف سی اور این ایچ پی سمیت کے پی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تقریبا دو ماہ ہو گئے وفاقی حکومت نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا، ان کا کہناتھا کہ ہمارے مالی مسائل حل نہیں کیے گئے تو آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر سکیں گے۔ضرورت پڑی تو فلڈ ریلیف میں صوبائی بجٹ سمیت مختلف منصوبوں کا بجٹ استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے عندیہ