وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں زیرو بیلنس پربھی کال کی سہولت فراہم کرنےکاحکم 

Aug 26, 2022 | 22:18:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سیلاب سے متاثرہ، زیرو بیلنس، کال کی سہولت،
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو موبائل فون کی سہولت سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا، موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی ،وزیراعظم کی جانب سے یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے آئی ٹی وزارت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم کی چیئرمین پی ٹی اے کوبھی کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی، متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایاگیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں، آئی ایس پی آر