بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ میں بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین کو قید اور جرمانے کا قانو ن منظور ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 پر دستخط کردیئے جس کے بعد بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والدین کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں ، قانون کے تحت ویکسینیشن اور امیونائزیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی یہی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی گنڈا سنگھ والا میں داخل
نئے قانون کے مطابق سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی، جس میں ویکسینیشن کے اندراج کے بغیر کوئی ہسپتال اور ادارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا،بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔