تیز ہوائوں ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Aug 26, 2023 | 10:27:AM

(کومل اسلم) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج 10فیصد بارش کی پیش گوئی کر دی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں واضح کمی محسوس کی گئی۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 97ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 158،انارکلی میں آلودگی کی شرح 148ریکارڈ، جوہرٹاؤن 138،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 120ریکارڈ، فیز 8ڈی ایچ اے 1100،فیز فائیو ڈی ایچ اے میں شرح 80ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گیس بحران شدت اختیار کر گیا، 3 روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزیدخبریں