ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی

Aug 26, 2023 | 10:58:AM

 (ویب ڈیسک)انسد اد دہشتگردی اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین آج چھٹی پر چلے گئے ان کے بعد ڈیوٹی جج محمد بشیر پہلے ہی چھٹی پر ہیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔

 واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران کو کھڈے لائن لگانے میں بڑا ہاتھ شاہ محمود قریشی کا؟

عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے

مزیدخبریں