جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ خدیجہ شاہ ودیگر کےجوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ ،صنم جاوید سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نےخدیجہ شاہ ودیگر کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹر نے اس کیس کی سماعت کی،عدالت نے خواتین کو 9 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سمیت دیگرکوجوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
موقف پیش کیا کہ درخواستگزاروں کی شناخت پریڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،واقعہ میں کوئی سرکاری اہلکار زخمی نہیں ہوا، انسداد دہشت گردی دفعات کا اطلاق کیس میں نہیں ہوتا۔
مؤقف میں مزید کہا کہ ماتحت عدالت نے قانونی تقاضوں کے برعکس ضمانت کی درخواستیں خارج کیں اور استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔
ضرور پڑھیں:ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی