(24 نیوز )معروف بھارتی ماہر قانون پرشانت بھوشن نے مودی سرکا رکی جانب سے الیکشن جیتنے کیلئے بنائے گئے منصوبے کو بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل اور نامور قانون دان پرشانت بھوشن نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا، پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا منصوبہ بنا چکی ہے ، 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی، دہشتگر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔
پرشانت بھوشن کا مزید کہنا ہے کہ بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کاروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی، مودی سرکار کے ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں، انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے، مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں الیکشن کا امکان، بڑی خبر آ گئی
بھارتی قانون دان کے مطابق انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے ، ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دینگے، پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ 5سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلیجنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا،بھارتی عوام مودی سرکار کے چناؤ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔