بھارتی اداکارہ سے متعلق متنازع گفتگو، یوٹیوبر نادر علی تنقید کا نشانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میزبان و ماڈل متھیرا کے بعد دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی یوٹیوبر نادر علی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔
حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں معمر رانا نے بھارتی اداکارہ کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ بغیر میک آپ پریانکا کو پہچانا مشکل ہوگیا تھا جس کے بعد نادر علی نے بھارتی اداکارہ کے رنگ روپ سے متعلق متنازع گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ فائزہ نے بھی نادر علی کے شو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے اور ہم کالے گورے رنگ میں پھنسے ہیں ۔
View this post on Instagram
فائزہ خان کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی کسی بھارتی فنکار کو پاکستانی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کرتے نہیں دیکھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے آگے بھی بہت بڑی دنیا ہے دوسروں کو عزت دیں اور خود بھی عزت کمائیں، ویوز تو آنے جانے والی چیز ہے ۔
اداکار ژالے سرحددی نے بھی نادرعلی کے پوڈکاسٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
View this post on Instagram
نادر علی کے حوالے سے نتاشا حسین کہتی ہیں کہ اس میزبان کو میزبانی سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
View this post on Instagram
اس سے میزبان و ماڈل متھیرا نے اس پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے لکھا تھا کہ یہ لوگ کیسے کسی کے رنگ روپ پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ ان سب کو یہ کیونکہ لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہہونا بدصورتی کی علامت ہے، ہوسٹ کو شرم آنی چاہئے، کیونکہ ہم باحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بناکے پیش کرتے ہیں۔
متھیرا کی جانب سے تنقید کا نشانا بنائے جانے کے بعد فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا اپنے شوہر کا دفاع کرنے میدان آگئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے متھیرا کی انسٹا اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی نگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ میک آپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ جب انسانی حقوق کی سفیر تھیں اور انہوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند نہیں کی تو اس وقت کسی نے اس اداکارہ کو کچھ نہیں کہا ، جس طرح اس وقت معمر کو کہہ رہے ہیں۔