ایشیاکپ لاہورکی میزبانی،کرکٹ کامیلہ سجانے کیلئےضلعی انتظامیہ کی تیاریاں عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیاکپ لاہورکی میزبانی،کرکٹ کامیلہ سجانے کیلئےضلعی انتظامیہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ڈی سی رافعہ حیدر کی زیر صدارت ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس لیا گیا۔
ایس پی عمارہ، ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ افیئر سید عمیر شاہ کی بریفنگ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے بھی بریفنگ دی۔ایم سی ایل ، ایل ڈبلیو ایم سی ،لیسکو ،پی ایچ اے، پی ٹی سی ایل نےتیاریوں سےآگاہ کیا
واسا اور دیگر آلائیڈ محکموں نے بھی تیاریوں کےحوالےسے آگاہ کیا۔
ایشیا کپ کے لاہور میں 3 میچ منعقد ہوں گے،پہلا میچ 3 ستمبر کو ہو گا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
5ستمبرکوسری لنکااورافغانستان ،6ستمبرکوسپرفورمرحلےکامیچ لاہورمیں ہوگا۔ایل ڈبلیوایم سی کے355ورکرزصفائی ستھرائی کےانتظامات کویقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:پاک افغان سیریز حتمی فیصلہ ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلوں کا امکان