سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گریس بائبل فالو شپ چرچ پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں 500 سے زائد افراد ملوث ہیں۔پولیس نے 25 سے 30 ملزموں کو گرفتار کیا ہے،متاثرہ مسیحی برادری کی امداد کی جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے،سی سی ٹی وی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کو بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے۔
عدالت متاثرہ فیملیز کی امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکے۔