(ویب ڈیسک) مسلسل بڑھنے والے سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے داموں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.52 ریال، 22 قیراط ایک گرام 211.31 اور 18 قیراط 172.89 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 201.71 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,936.38 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,028.59 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,213.01 ریال اور ایک کلوگرام سونا 232,135.07 ریال میں دستیاب رہا۔
مزید پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر
دوسری جانب تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1919 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 ہو گئی۔