شدید عوامی احتجاج ,نگران وزیراعظم نے بجلی قیمتوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلا لیا

Aug 26, 2023 | 15:09:PM

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی قیمتوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو تفصیلی بریفنگ کی ہدایت دی ہے،ہنگامی اجلاس میں صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے متعلق مشاورت کی جائے گی،بتایا گیا ہے کہ ملک کے اکثر حصوں میں عوام نے بجلی کے بلوں کو نذرآتش کرنا شروع کر دیا تھا، سخت عوام احتجاج کی لہر پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عوام کو آغاہ کیا کہ  کل وزیر اعطم ہاوس میں  بجلی کے بھاری بلوں پر  ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور  شہریوں کو زیادی سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

مزیدخبریں