گھر کی دہلیز پر دستاویزات کی فراہمی، محسن نقوی نے بڑی منظوری دے دی

Aug 26, 2023 | 15:22:PM
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام کرلیا، ایل ڈی اے میں درخواستیں دینے والوں کوانکی دہلیز پر دستاویزات ،این اوسیز ملیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام کرلیا، ایل ڈی اے میں درخواستیں دینے والوں کو انکی دہلیز پر دستاویزات ،این اوسیز ملیں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک“ شروع کریگا۔

75سال سے زائد عمر کے درخواستگزاروں کو دستاویزات  انکے گھر پر فری فراہم کی جائے گے۔ دیگرشہروں میں بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹیپا میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  شدید عوامی احتجاج ,نگران وزیراعظم نے بجلی قیمتوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلا لیا

اجلاس میں سیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجزکے ازسر نو تعین کیلئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج و ڈرینج چارجز کااز سر نو جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی۔ پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کرنے کیلئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔