سونا سستا، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

Aug 26, 2023 | 18:10:PM

(24 نیوز) مسلسل بڑھنے کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے کمی آئی ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت، مہنگائی میں اضافہ، غیر مستحکم معاشی صورتحال کے باعث روز مرہ کے استعمال کی اشیاء سے لے کر تسکین آرائش کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لیکن مسلسل بڑھتے ہوئے سونے کے نرخوں میں کمی آ ئی ہے۔ پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 1000 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ  ایک ہزار 46 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 5 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 914 ڈالر پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 850 روپے  پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2 ہزار 443 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں