(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ شام،رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ادھرچترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شہروںمری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین، قصور، شیخوپورہ ، حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے،ادھرکشمیر میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام