نیجر کا فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

Aug 26, 2023 | 22:28:PM
نیجر کا فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیجر نے فرانسیسی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیجر میں وزارت خارجہ نے 48 گھنٹوں میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،  نیجر میں فوج نے 26 جولائی کو بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ 

نیجر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جزوی طور پر نیجر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی دعوت کا جواب دینے سے انکار کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے، فرانسیسی حکومت کے دیگر اقدامات بھی نیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔ بیان میں ان اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عام اتنخابات کی تاریخ کا اعلان؟

یاد رہے نیجر میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔