ون ڈے سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش، پاکستان عالمی نمبرون ٹیم بن گئی

Aug 26, 2023 | 22:52:PM
ون ڈے سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش، پاکستان عالمی نمبرون ٹیم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے تیسرے ون ڈے  میں افغانستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے8 وکٹوں پر 268 رنزبنائے،محمد رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں کیں محمد رضوان نے67ار بابراعظم نے60 رنزکی اننگزکھیلی ہے،محمد نواز نے 30 اور سلمان آغا نے 38 رنز سکورکئے،فخرزمان27،امام الحق 13 اورسعود شکیل 9 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

گلبدین نائب اور فرید احمد نے 2-2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔راشد خان،مجیب، فضل حق فاروقی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں افغانستان کی ساری ٹیم 209 رنز پر پویلین واپس ہہنچ گئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 61 رنز سکور کیے، ان کے علاوہ شاہداللہ 37 اور ریاض احمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے وائس کپتان شاداب خان نے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے افغانستان سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کیلئے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں،سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے,سیریز کے آخری میچ کیلئے افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: