پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز

Aug 26, 2023 | 23:29:PM

Read more!

(24 نیوز) پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم کنٹیمپٹ آف کورٹ ہے، یہ عدلیہ کے خلاف ایک منظم مہم اور حملہ ہے، یہ پی ٹی آئی کی روش ہے کہ جب بھی فیصلہ آنا ہو عدالت اور جج کو ٹارگٹ کیا جائے، اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی، قائدین اور کارکن مختلف جج صاحبان کو دھمکیاں دے چکے ہیں، جج زیبا, قاضی فائز عیسی, جج ہمایوں سمیت مختلف لوگوں کو منظم مہم کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

ماہرین قانون کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نشانے پہ اب چیف جسٹس عامر فاروق ہیں جن کی ذات اور فیصلوں کو انتہائی قابل اعتراض زبان میں نشانا بنایا جا رہا ہے، اس منظم پروپیگنڈا اور سائبر وارفیئر کا مقصد صرف ایک ہے کہ جج کو دباؤ میں لایا جائے تا کہ فیصلہ اپنے حق میں کروایا جا سکے۔

مزیدخبریں