ورلڈ بلائنڈ گیمز: پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرا کر عالمی چیمپئن بن گئی

Aug 26, 2023 | 23:38:PM

This browser does not support the video element.

(افضل بلال) برمنگھم میں انٹرنیشنل بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن (IBSA) ورلڈ گیمز کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15ویں اوور میں 185 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بدر منیر اور محمد سلمان نے بالترتیب 41 اور 48 رنز بنائے جبکہ بھارت نے دوسری اننگز میں 42 ایکسٹرا رنز بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور رینجر تعینات کرنے کی منظوری

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے ن 183 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے گزشتہ روز (جمعہ) کو کوالیفائر میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ پاکستان ٹیم کی محنت اور شاندار کھیل کا نتیجہ ہے، ہمارے شائقین کا جوش و جذبہ ٹیم کے حوصلے بڑھانے میں مثالی رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی اس پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 3 ون میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر کے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

مزیدخبریں