جسٹس نعمت اللہ نے سندھ ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس  کا حلف اُٹھا لیا

Aug 26, 2024 | 09:38:AM

(24نیوز)جسٹس نعمت اللہ نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔جسٹس محمد شفیع صدیقی کی واپسی تک جسٹس نعمت اللہ فرائض سرانجام دیں گے۔ تقریب حلف برداری میں وکلا نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں