وزیرآباد:زمیندار نے ملازم کو تشدد کے بعد تالاب میں ڈبو کر مار ڈالا

Aug 26, 2024 | 10:17:AM
وزیرآباد:زمیندار نے ملازم کو تشدد کے بعد تالاب میں ڈبو کر مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیرعالم)وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ نوئی والہ میں جلاد زمیندار نے کام میں سستی برتنے پر اپنے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق درندہ صفت زمیندار نے پہلے ملازم پر تشدد کیا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اسے قریبی ٹیوب ویل کے تالاب میں ڈبو ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

محنت کش کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے،مذکورہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ میں پیش آیا۔مقتول طارق نوئیں والا میں زمیندار شہزاد ظفر چٹھہ کے پاس ملازم تھا۔

مقتول کے والدہ نے بتایا کہ ملزم نے میرے بیٹے کو تشدد کے بعد ٹیوب ویل میں ڈبو کر مار ا۔مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تاحال با اثر ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔