(24نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔