مرغی سستی،فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

Aug 26, 2024 | 10:30:AM
مرغی سستی،فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا جبکہ سبزی و فروٹ  کے نئے نرخ بھی جاری کر دیئے گئے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہو گئی، مرغی کے فی کلو گوشت کا نرخ 555 روپے کلو ہو گیا،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 369 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 383 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرارہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 145 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 85 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 115 روپے، سبز مرچ کی فی کلو قیمت 80 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 580 روپے،دیسی لہسن کی فی کلو قیمت 380 روپے اورفارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

میتھی 310 روپے، بینگن 90 روپے، پھول گوبھی 120 روپے، شلجم 100 روپے، شملہ مرچ 165 روپے،لیموں دیسی 550 روپے کلو، مٹر 300 روپے کلو، گھیا کدو 65 روپے کلو، گاجر چائنہ 80 روپے کلو، کریلا 95 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

سیب گاجا 200، سیب کالا کولو 400، آڑو 255، امرود 145 روپے،آم چونسہ 190، ناشپاتی 190، انگور سندر خانی 370 روپے کلو جبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 155 روپے میں دستیاب ہے۔