محسن نقوی کی موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ میں 23 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا،سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔